بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہبازشریف بہت چالاک اورہوشیار بنتا ہے اورغیبی مدد کے انتظار میں رہتا ہے ،ن لیگ کو عبرتناک شکست ہو گی، خاتم النبینؐ یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر پرویز الٰہی کا دعویٰ

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں پاکستان کی پہلی خاتم النبینؐ یونیورسٹی کا افتتاح کیااورجامع مسجد خاتم النبینؐ کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ چودھرپرویزالٰہی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ(ن) لیگ کو الیکشن میں عبرتناک قسم کی شکست ہوگی۔ (ن) لیگ کا عام انتخابات میں وہی حشرہوگا ،

جو پی پی کا ہوچکا ہے ۔شہبازشریف بہت چالاک اورہوشیار بنتا ہے اورغیبی مدد کے انتظار میں رہتا ہے لیکن اب یہ بری طرح بے نقاب ہوگیا ہے ۔شہبازشریف الیکشن کے بعد منہ چھپاتا پھرے گا۔اسحاق ڈار کہتا تھا ،میں ڈالر لاؤں گا،لیکن یہ ڈالر باہر لے گئے ۔(ن) لیگ ہر آنے والے لمحے کمزور سے کمزور تک ہورہی ہے ۔اعتماد کے ووٹ میں ہم نے (ن) لیگ کو سرپرائز دیا۔ اب صدر علوی انہیں اعتماد کے ووٹ کا کہیںگے توانہیں جان کے لالے پڑ جائیںگے۔عمران خان نے شہبازشریف کا بندوبست کردیا ہے اب ان کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گاجو اسے نہیں ملنا۔عمران خان نیک آدمی ہیں ،ان میں ملک سنوارنے کا جذبہ ہے ۔نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں اوران کے لئے کام کررہے ہیں ۔عمران خان ایماندار ہیںاورہر کام محنت سے کرتے ہیں ۔عمران خان کی محنت اورسیاسی سوجھ بوجھ رنگ لارہی ہے ۔قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔میں نے کہا تھا خان صاحب اسمبلی آپ کی امانت ہیں، جب چاہیںلے لیں۔عمران خان سے صرف اپنا عہد نبھایا۔انہوںنے کہا کہ پرسوں تک کے پی کے اسمبلی بھی تحلیل ہوجائے گی۔اب عام انتخابات ہی ہوںگے،شہبازشریف کو ووٹ نہیں ملیںگے۔پی ڈی ایم میں کوئی اتفاق اور یگانگت نظر نہیں آرہی۔پی ڈی ایم میںپھوٹ پڑ چکی ہے ۔ایم کیو ایم پی ڈی ایم کے ساتھ نہیںہے ۔رانا ثناء اللہ لوگوں کو گمراہ کرتا رہاکہ غیبی مدد آرہی ہے ۔ رانا ثناء اللہ اب جھوٹوں کی ٹیم کو لیکرنواز شریف کے پاس گیا ہے،نوازشریف نے اس کی کلاس لینی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو عام انتخابات میں عبرتناک شکست نظر آرہی ہے ،اس لئے نوازشریف واپس نہیں آرہا۔اپوزیشن انتخابات سے بچنے کیلئے بہانے تلاش کررہی ہے ۔نوازشریف نے خود کہہ دیا ہے کہ انتخابات کرائیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی کے باعث دین کی خدمت کا کام کیا ہے ۔چار ماہ میں چار سال کا کام کردکھایا ،ہر شعبے میں تبدیلی نظر آرہی ہے۔

نئے ضلع اورڈویژن بننے سے عام آدمی بہت خوش ہے ۔جہاں نئے ڈویژن، ضلع اورتحصیلیں بنی ہیں الیکشن نہیں ہاریںگے۔انہوںنے کہا کہ تلہ گنگ ضلع کو راولپنڈی کیساتھ ہی رکھا گیا ہے ،میانوالی کے ساتھ شامل نہیں کیا۔1122ریسکیوسروس کو چھوٹی چھوٹی گلیوں تک پہنچا دیا۔جب موقع ملا تو ریسکیو1122کی سروس دیہات تک شروع کریںگے۔سندھ نے ریسکیو1122کے نام سے ہی ایمرجنسی سروس شروع کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بلیو لائن ٹرانسپورٹ سسٹم سے عا م آدمی کو فائدہ ہوگا۔لاہور میں عوام کے لئے ہائبرڈ بسیں جلد نظر آئیںگے۔ انارکلی سمیت اورنج کے بڑے سٹیشن پر پارکنگ پلازے اورشاپنگ مال بنائیںگے۔ کینسر اورامراض قلب کا علاج اب یہاں ہوگا،انڈیا جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔سپیکرکے طورپر عوام کی فلاح وبہبود کے بہت سے ایکٹ اورقوانین پاس کرائے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے دریائے چناب پر 300میگاواٹ کے چھوٹے ڈیم بنائیںگے۔

کیلفورنیا کے سسٹرسٹیٹ بننے سے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔روضہ رسول ؐپر ختم نبوتؐ کے حوالے سے دین کی خدمت کرنے کا عہد کیا اوراسے نبھایا۔گندم نکال کر مارکیٹ میں لانے سے آٹے کی قیمت تیزی سے نیچے آرہی ہے ۔نئی نسل کو قرآن اورسیرت نبویؐ کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی کاوشیں کررہے ہیں ۔ناظرہ اورترجمہ قرآن مجید پڑھے بغیر کوئی طالب علم ڈاکٹر یا انجینئرنہیں بن سکے گا۔ نجی سطح پر سود لینے پر 10سال کی سزا کا قانون پاس کرایا۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ کا حلف نامہ نکاح نامے میں شامل کرانے سے دوھوکہ دہی کے واقعات کاسدباب ہوا ۔خاتم النبین ؐ یونیورسٹی کا آج افتتاح کیا ،باقاعدہ کام جلد شروع ہوگا۔خاتم النبین ؐ یونیورسٹی میں مسجد اورہوسٹل بھی بنائیںگے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو اس موقع پر خاتم النبینؐ یونیورسٹی اور مسجد خاتم النبینؐ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔حافظ عمار یاسر،راسخ الٰہی ،مولانا حنیف جالندھری،صاحبزادہ حامد رضا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد، خطیب داتا دربار مسجدمفتی محمد رمضان سیالوی،سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان ،سیکرٹری ہاؤسنگ آصف بلال لودھی،کمشنرعامر جان ،ڈی جی پی آر راؤ پرویزاختر ،سیکرٹری اوقاف میاں ابرار،ڈی جی اوقاف اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…