جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

سردی بڑھنے سے دل کے مریضوں کی تعداد میں 10 فیصد تک اضافہ

datetime 15  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی )کڑاکے کی سردی، دل کے معاملات کو بھی زیر و زبر کرنے لگی، ہسپتالوں میں آنے والے دل کے مریضوں کی تعداد میں 10 فیصد تک اضافہ ہوگیا، طبی ماہرین نے سرد موسم کے دوران دل کے مریضوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی تلقین کر دی۔شدید سردی شروع

ہونے کے بعد سے ہسپتالوں میں جہاں کھانسی، نزلہ، زکام اور دیگر امراض کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں وہیں دل کے مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد تحسین کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم کے دوران شریانیں کسی حد تک سکڑ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے، شریانوں میں موجود چکنائی بھی خون کی گردش میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اِن حالات میں خون کی مناسب مقدار نہ ملنے کی وجہ سے دل کو معمول سے زیادہ طاقت کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے جس کے باعث طبی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں، خصوصا اْن کے لئے جو پہلے سے دل کے مریض ہوں۔ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر شکیل انجم نے کہا ہے کہ بے احتیاطی اور غیرفطری زندگی امراض قلب کے مریضوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…