جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے میں چند گھنٹے باقی ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی )حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی۔

ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگنے کی بجائے پاکستان پی ٹی آئی کا مقابلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔علاوہ ازیں ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے (ن)لیگ کو پنجاب میں ذلیل کروا کر پچھلا تمام حساب چکتا کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے،پہلے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن، اس کے بعد تھریٹ الرٹ اور الیکشن کمشن بھی فوری ان کے ” خط ”پر اجلاس بلا لیتا ہے۔ کہنے کو یہ سیاسی جماعتیں ہیں لیکن عوام سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ن لیگ سے پچھلا تمام حساب چکتا کر دیا،(ن)لیگ کے رہنمائوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس دیوار میں اپنا سر ماریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…