جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

سو سے زائد خواتین سے زیادتی کرنے والا جعلی عامل اپنے انجام کو پہنچ گیا

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست ہریانہ کی مقامی عدالت نے سو سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناکر ان کی وڈیوز بنانے والے خود ساختہ جعلی عامل کو 14 برس قید کی سزا سنادی۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے علاقے فتح آباد کی مقامی عدالت نے سو سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس عمل کی

وڈیوز بنانے والے خود ساختہ جعلی عامل امر پوری المعروف جلیبی بابا کو 14 برس قید کی سزا سنادی۔فتح آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بلونت سنگھ نے 63 سالہ امر پوری کو بچوں سے زیادتی جرائم سے تحفظ دینے کے قانون کے تحت 14 سال، ضابطہ فوجداری کے تحت دو زیادتی کیسز میں بالترتیب 7 سال اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی، تاہم جعلی عامل کو اسلحہ کیس سے بری کردیا گیا۔ جلیبی بابا کسی پریشانی کی صورت میں مدد کے لیے رجوع کرنے والی خواتین کو نشہ دے کر ان سے زیادتی کرکے برہنہ وڈیوز بناتا تھا اور پھر متاثرہ خواتین کو بلیک میل کرتا تھا کہ اگر پیسے نہ دیے گئے تو وہ وڈیوز جاری کردے گا۔متاثرین کے وکیل سنجے ورما نے کہا کہ ملزم کو تمام سزائیں ایک ساتھ ہوں گی اور جعلی عامل 14 سال جیل میں گزارے گا۔فتح آباد کی عدالت نے 5 جنوری کو خود ساختہ عامل امرپوری کو زیادتی کیسز کے الزامات میں مجرم قرار دے دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق متعدد خواتین میں سے 6 متاثرہ خواتین بطور متاثرہ عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت نے ان کے بیانات کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔رپورٹ کے مطابق ہریانہ پولیس نے 2018 میں ملزم امرپوری کو فتح آباد کے ٹوہانہ قصبے سے گرفتار کیا تھا اور اس کے موبائل فون سے 120 مبینہ نازیبا وڈیو کلپس برآمد ہوئی تھیں۔فتح آباد پولیس کے خواتین سیل کی انچارج بملا دیوی نے تصدیق کی تھی کہ ملزم امرپوری کے موبائل فون سے 120 برہنہ وڈیو کلپس برآمد ہوئی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خواتین اپنے مسائل کے حل کے لیے امرپوری سے رجوع کرتی تھیں کیونکہ ملزم نے تانترک کے طور پر شہرت حاصل کی تھی۔رپورٹ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر خواتین کو نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا جس کے بعد ان کی برہنہ وڈیوز بناتا تھا اور ان وڈیوز کی بنیاد پر متاثرہ خواتین کو پیسے نہ دینے کی صورت میں وڈیوز ریلیز کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…