اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور مری میں برف باری کا امکان ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے اپنے ایک جاری کردہ علامیہ میں کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش / مری میں برف باری کا امکان ہے۔ مری میں برف باری سے نمٹنے کے لیے فورک لفٹرز اور دیگر مشینری میں اضافہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ریسکیو، طبی ٹیموں اور ٹورزم سکواڈ

کے جوانوں کو 24 گھنٹے ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ریسکیو، ٹریفک پولیس، ہائی وے سمیت دیگر اداروں کے اہلکار اضافی تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔مری میں برف باری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سیزن میں مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل نہ ہو سکیں گی جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیاحوں کے لیے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، ہائی وے سمیت تمام ادارے الرٹ ہیں اوردیگر متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔پی ڈی ایم اے کے پروونشیل کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 مکمل فعال ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سیاح پی ڈی ایم کی طرف سے جاری کی گئی ایڈوائزری پر عمل کریں۔مری جانے والے سیاح فیول ٹینک فل رکھیں، کھانے پینے کا سامان اور ضروری اشیاء ہمراہ رکھیں۔سیاح برف باری کے دوران پھنسنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کریں۔شہری بارش اور خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…