جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سعید اجمل نے تینوں فارمیٹ کے الگ الگ کپتان بنائے جانے کی مخالفت کر دی

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ سعید اجمل نے تینوں فارمیٹ کے الگ الگ کپتان بنائے جانے کی مخالفت کر دی ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید اجمل نے کہاکہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ بورڈ تبدیل نہیں ہونا چاہیے، ایسا نظام ہونا چاہیے کہ تبدیلیاں ہونے پر نظام چلتا رہے،

ابھی بورڈ تبدیلی ہوا ہے تو ساتھ ہی تبدیلیاں شروع ہو گئی ہیں اس عمل سے کھلاڑیوں پر اثر پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں رات کو کوئی چیئرمین ہوتا ہے صبح کوئی چیئرمین ہوتا ہے ، اگر کپتان بنایا ہے تو اس کو سکھائیں تبدیل کرنا حل نہیں ہے، تینوں فارمیٹ کے الگ الگ کپتان بنانے کی ضرورت نہیں ہے، اگر کپتان الگ کرنے ہیں جس کی ضرورت نہیں ہے تو پھر وائٹ اور ریڈ کے الگ بنائیں۔کپتان بابر اعظم کی حمایت میں بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ بابر اعظم کو خود غرض کہا جاتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ ایسے دو تین خود غرض ہونے چاہئیں،بابر اعظم اچھا کھلاڑی ہے اس میں کوئی منفی چیز تو اسے دور کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم وائٹ بال کرکٹ کے کھلاڑی بنا رہے ہیں ٹیسٹ کے لیے نہیں، نہ تو ہم اسپنرز سے مشکلات پیدا کر رہے ہیں نہ ہمیں اسپنرز کو کھیلنا آتا ہے۔ سعید اجمل نے شاداب خان کی بگ بیش لیگ میں انجری پر ہونے والی تنقید پر بھی بات کی اور کہا کہ شاداب خان اپنا کھلاڑی ہے ایسے تنقید نہیں ہونی چاہیے شاداب خان صرف لیگ کی وجہ سے انجری کا شکار نہیں ہوئے شاداب خان پی ایس ایل 8 کے لیے دستیاب ہوں گے، انٹرنیشنل لیگز کے لیے پاکستان کے کھلاڑیوں کو جانا چاہیے، انجری کسی وقت بھی ہو سکتی ہے، پاکستان کی طرف سے بھی کھیل رہے ہوں تو انجری تب بھی ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…