منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بابراعظم خود غرض ہے تو میں کہتا ہوں ایسے خود غرض 2، 3 ہونے چاہئیں،سعید اجمل حمایت میں آگئے

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ سعید اجمل نے تینوں فارمیٹ کے الگ الگ کپتان بنائے جانے کی مخالفت کر دی ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید اجمل نے کہاکہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ بورڈ تبدیل نہیں ہونا چاہیے، ایسا نظام ہونا چاہیے کہ تبدیلیاں ہونے پر نظام چلتا رہے۔

ابھی بورڈ تبدیلی ہوا ہے تو ساتھ ہی تبدیلیاں شروع ہو گئی ہیں اس عمل سے کھلاڑیوں پر اثر پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں رات کو کوئی چیئرمین ہوتا ہے صبح کوئی چیئرمین ہوتا ہے ، اگر کپتان بنایا ہے تو اس کو سکھائیں تبدیل کرنا حل نہیں ہے، تینوں فارمیٹ کے الگ الگ کپتان بنانے کی ضرورت نہیں ہے، اگر کپتان الگ کرنے ہیں جس کی ضرورت نہیں ہے تو پھر وائٹ اور ریڈ کے الگ بنائیں۔کپتان بابر اعظم کی حمایت میں بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ بابر اعظم کو خود غرض کہا جاتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ ایسے دو تین خود غرض ہونے چاہئیں،بابر اعظم اچھا کھلاڑی ہے اس میں کوئی منفی چیز تو اسے دور کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم وائٹ بال کرکٹ کے کھلاڑی بنا رہے ہیں ٹیسٹ کے لیے نہیں، نہ تو ہم اسپنرز سے مشکلات پیدا کر رہے ہیں نہ ہمیں اسپنرز کو کھیلنا آتا ہے۔ سعید اجمل نے شاداب خان کی بگ بیش لیگ میں انجری پر ہونے والی تنقید پر بھی بات کی اور کہا کہ شاداب خان اپنا کھلاڑی ہے ایسے تنقید نہیں ہونی چاہیے شاداب خان صرف لیگ کی وجہ سے انجری کا شکار نہیں ہوئے شاداب خان پی ایس ایل 8 کے لیے دستیاب ہوں گے، انٹرنیشنل لیگز کے لیے پاکستان کے کھلاڑیوں کو جانا چاہیے، انجری کسی وقت بھی ہو سکتی ہے، پاکستان کی طرف سے بھی کھیل رہے ہوں تو انجری تب بھی ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…