منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کیلئے راتوں رات کارروائی شروع کر دی

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)پی ٹی آئی نے پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کیلئے راتوں رات کارروائی شروع کر دی، پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اس میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی بڑی تعداد موجود ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے کارروائی کچھ دیر میں مکمل ہو جائے گی،

فواد چوہدری، اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کے لئے موجود ہیں، پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ان کے 187 ارکان کی تعداد پوری ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں رات گئے تک اعصاب کی جنگ جاری رہی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں رات کے کھانے کیلئے کئے گئے وقفے کے دوران بھی حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں مرکزی رہنما سر جوڑ کر بیٹھے رہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جب ڈپٹی سپیکر واثق قیوم نے کرسی صدارت سنبھالی تو انہوں نے کھانے کیلئے آدھے گھنٹے کا وقفہ کا اعلان کر دیا۔حکومتی اراکین کھانے میں مصروف تھے کہ اسی دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی بھی وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے اراکین اسمبلی سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی بھی اسمبلی میں موجود تھے۔ کھانے کے وقفے کے دوران پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں عدم اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں موجود وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عطا اللہ تارڑ اور دیگر بھی موجو دتھے۔ اجلاس میں ممکنہ طور پر اعتماد کے ووٹ کی کارروائی پر نظر رکھنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…