منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پرویزالٰہی کا لاکھوں نوجوانوں کے لئے تاریخی اقدام، ملائیشین کمپنی سے معاہدہ ہو گیا

datetime 11  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ صو بے کے 10لاکھ نوجوانوں کوخودروزگار کے لئے فری آن لائن آئی ٹی کورسز کی ٹریننگ دی جائے گی اور جدید آن لائن آئی ٹی کورسز مفت سکھائے جائیں گے -آن لائن پلیٹ فارم کے کورسز کر کے نوجوان گھر بیٹھے لاکھوں روپے آمدن کما سکیں گے۔

وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اورملائیشیا کی کمپنی ری سکلزکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے،جس کے تحت پنجاب کے نوجوانوں کو فری آن لائن آئی ٹی کورسز کی ٹریننگ دی جائے گی۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی تھے-پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئر مین سید بلال حیدر اور ملائیشیاکی کمپنی ری سکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹین ٹنگ جن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے-وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ایم او یو کو سراہتے ہوئے کہاکہ آن لائن ٹریننگ سے خود روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ 16سے 30برس کے نوجوانوں کو فری آف کاسٹ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹیکنیکل گرانٹ (مفت سبسکرپشنز) جس کی کاسٹ 12 ملین ڈالرہے نوجوانوں کی تربیت کے لیے ملائیشین کمپنی فری آف کاسٹ پنجاب حکومت کودے گی-آن لائن ٹریننگ کی کاسٹ کی مد میں 3 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے – چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کے لئے آن لائن ٹریننگ کی سہولت ملائیشیا کی کمپنی ری سکلز کے تعاون سے مہیا کی جائے گی۔ نوجوانوں کو ایک سال تک پریمیم لرننگ اکاؤنٹس تک مفت رسائی حاصل ہو گی-نوجوان گھر بیٹھے مختلف آن لائن پروفیشنل کورسزکے ذریعے آن لائن ٹریننگ کے بعد خود روزگار حاصل کرکے آمدن میں اضافہ کرسکیں گے او رماہانہ لاکھوں روپے کما سکیں گے۔

سمارٹ فون رکھنے والے نوجوان اس پلیٹ فارم کے ذریعے بآسانی ٹریننگ حاصل کر سکیں گے اور اپنی آمدن بڑھا سکیں گے۔ مقامی اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کریں گے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ہنر 2 پروگرام بھی شروع کرنے جا رہی ہے جس میں یونیورسٹی نوجوانوں کیلئے اعلیٰ سطح کی ٹیکنالوجی ٹریننگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے –

سید بلال حیدر نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر فری لانسنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے- پی آئی ٹی بی خصوصی پرومو کوڈ جاری کرے گا جسے نوجوان اس ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر استعمال کر کے ایک سال کیلئے لرننگ اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کر سکیں گے۔ایم این اے حسین الٰہی، معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سید بلال حیدر،سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی، ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف،

ڈی جی آئی ٹی سلوشنز وقار قریشی، جوائنٹ ڈائریکٹر احمد اسلام کے علاوہ ری سکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹین ٹنگ جن (Mr.Tan Ting Jin)، چیف مارکیٹنگ آفیسر لم جن کین (Mr.Lim Jin Ken)، جنرل منیجر جیگائنسن گوپی ناتھن) (Mr.Jegaynsan Gobinathan، ریلیشن شپ مینجر لی چونگ ڈی (Mr.Lee Chong De) اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-واضح رہے کہ ری سکلز کمپنی 70 سے زیادہ ممالک میں تربیتی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ری سکلز ایک پیشہ ورانہ تربیتی پلیٹ فارم ہے جو اپنے پلیٹ فارم پر متعدد آن لائن کورسز پیش کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…