منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے پرویزالٰہی پراربوں روپے کی کرپشن کا الزام عائد کردیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ: پی ٹی آئی کی جانب سے ردعمل آگیا

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے منسوب خبرکو گمراہ کن قراردیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔

نجی ٹی کے مطابق عمران خان نے پرویزالٰہی پراربوں روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے نجی ٹی وی کی جانب سے نشر کی جانے والی خبرگمراہ کن اورپراپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹس میں واضح کیا کہ وہ نجی ٹی وی کی جانب سے جھوٹی افواہ سازی اور منظم پراپیگنڈہ مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعلی پنجاب سے منسوب اطلاع نہایت بیہودہ، من گھڑت اور گمراہ کن ہے۔انہوں نے لکھا کہ پے در پے جھوٹی خبروں کے نہ رکنے والے سلسلے کا نہایت غور سے جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کو چیئرمین تحریک انصاف کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے ایسی خبروں پر قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ تراشنے اور بے سرو پا ذرائع کی آڑ میں گمراہ کن افواہ سازی کا سلسلہ ترک نہ کرنے پر بھرپور قانونی کارروائی سے قبلہ درست کریں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…