لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے سیکریٹری خوراک اور ڈائریکٹر خواک کی سرزنش کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسران سے اظہار برہمی کرتے ہوئے سوال کیا کہ عوام آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں، آپ دفتروں میں بیٹھے کیا کارکردگی دکھارہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے گڈگورننس کاوعدہ کر رکھا ہے، گندم کوٹہ اور امدادی قیمت بھی بڑھائی پھر بھی یہ حال کیوں؟۔وزیراعلی پنجاب نے افسران کو آٹے کی فراہمی کو فوری معمول پرلانے کی ہدایت کردی۔