منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وہ وقت جب ہریتھک روشن کو اپنی موت کا خوف لاحق ہو گیا تھا، حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم وار کی شوٹنگ کے دوران وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں یوں محسوس ہوتا کہ وہ مر جائیں گے اور اگلے دن اٹھ نہیں پائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن

نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی کیفیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2019میں ریلیز ہونے والی فلم وار کی شوٹنگ کے دوران وہ اچھا محسوس نہیں کررہے تھے، انہیں یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ شوٹنگ کے دوران مر جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے آپ کو شوٹنگ کے لئے زبردستی تیار کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت فلم میں پرفیکشن حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا جس کے لیے میں اس وقت تیار ہی نہیں تھا۔ ابتدا مجھے لگا کہ میں ایسا اپنی عمر کی وجہ سے محسوس کر رہا ہوں کہ جیسے میں مر رہا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی کبھار جب گھر آتے اور سوتے تھے تو یوں لگتا تھا کہ صبح نہیں اٹھ پائیں گے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس وقت اس فلم کے لیے تیار نہیں تھے ، وہ فلم ان کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔ہریتھک کے مطابق فلم کیلئے انہیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا تھا لیکن کوئی چیز انہیں اندر سے کھائی جارہی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…