بھوپال(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ایک تربیتی طیارہ مندر سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک جبکہ ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طیارے کو حادثہ ریاست کے دارلحکومت بھوپال سے تقریباً چار سو کلو میٹر دور جمعرات کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے لگ بھگ پیش آیا۔پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ طیارہ تربیتی سفر کے دوان ایک مندر کے گنبد اور درخت سے ٹکرانے کے بعد چوربٹہ فضائی پٹی سے تین کلو میٹر دور گرکر تباہ ہو گیا۔بیان میں کہا گیا کہ حادثے میں 30سالہ کیپٹن وشال یادوہلاک جبکہ ٹرینی پائلٹ انشول یادو شدید زخمی ہو گیا جسے سنجے گاندھی میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔