جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ق)اور تحریک انصاف میں سب اچھا نہیں، عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے معاملے پر نئی حکمت عملی بنا لی

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر کی صورت میں نئی حکمت عملی پر مشاورت کی ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو ہمارے ارکان استعفے دے کر پنجاب اسمبلی سے باہر آجائیں گے۔

عمران خان نے پارٹی ذمہ داران سے کہا ہے کہ 11 جنوری سے پہلے وزیر اعلی کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کو یقینی بنائیں، پارٹی ارکان مزید اسمبلی میں نہیں رہنا چاہتے۔ذرائع کے مطابق عمران نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی تو پھر ہمارے ایم پی ایز مستعفی ہوجائیں گے۔پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ارکان اسمبلی سے رابطوں کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد رکن اسمبلی بلال وڑائچ اعتماد کے ووٹ میں ساتھ دینے کا اعلان کر چکے ہیں، مزید 2 آزاد ارکان اسمبلی سے حمایت کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔ایک ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ق) اور تحریک انصاف میں سب اچھا نہیں ہے اور دونوں جماعتوں میں تعاون کے فقدان کے بعد اسمبلی کی تحلیل اور اعتماد کے ووٹ کا معاملہ التواء کا شکار ہو سکتا ہے تاہم تحریک انصاف مزید التواء کے حق میں نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پرویزالٰہی کے بیانات پر پی ٹی آئی میں تشویش پائی جاتی ہے اور اس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…