ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر غیراعلانیہ پابندی ختم کرنےکا فیصلہ

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) حکومت نے دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مدارس کے اتحاد ،اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کے مطالبات تسلیم کرلئے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں دینی مدارس کے رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وفاقی حکومت نے مدارس کے اتحاد ،اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کے مطالبات تسلیم کرلئے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت مدارس کی رجسٹریشن کے لئے قانون میں ترمیم لانے پر آمادہ ہوگئی ،رجسٹریشن ایکٹ میں سیکشن 21کا اضافہ کیا جائے گا ۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم سے مدارس کی رجسٹریشن متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کرسکیں گے ،وزیر اعظم نے وزارت قانون کو قانونی مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق دینی مدارس کی رجسٹریشن پر طاقتور اداروں کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ۔اس سے پہلے دینی مدارس کی رجسٹریشن وفاقی وزارت تعلیم اور صوبوں میں ہوتی تھی ،اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن پر وفاق اور صوبوں میں کھینچا تانی جارہی رہتی تھی ،اب دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے تحت صرف متعلقہ ڈی سی کے پاس ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق دینی مدارس کے بینک اکاونٹس کھولنے پر بھی غیر اعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…