جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

’’پی ایس ایل کا شیڈول بھی شئیر کردیتے‘‘ نجم سیٹھی کا جے شاہ کو طنز

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

کراچی( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کو ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کرنے پر طنزیہ جواب دیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے

سربراہ نجم سیٹھی نے لکھا کہ جے شاہ کا یکطرفہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ شیڈول کا اعلان کرنے پر شکریہ، خاص طور پر جس ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے۔ جب آپ اعلان کرہی رہے ہیں تو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا شیڈول بھی شیئر کردیتے، آپ کے اس عمل کو قابلِ ستائش تصور کیا جاتا۔قبل ازیں گزشتہ روز ایشیاکپ 2023ء کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا تھا، تیسری ٹیم کوالیفائر ون ہوگی جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔دوسری جانب ایشیاکپ 2023 کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے تاہم بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرچکا ہے، اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ ٹورنامنٹ نیوٹرل وینیو پر منتقل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھارت کے عمل پر دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو نہ آئے ہم بھی آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت نہ جانے کا سوچ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اے سی سی کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما اور موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…