پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

دھند کا راج، اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز بند

datetime 6  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقے جمعہ کے روز بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ حد نگاہ بھی نہ ہونے کے برابر ہونے کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق

موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ ، لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ، موٹر وے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور موٹروے ایم الیون کو لاہور سے سیالکوٹ تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔دوسری جانب جی ٹی روڈ کومتعدد مقامات اور رنگ روڈ کو بھی شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کے مطابق دھند کے باعث لاہور رنگ روڈ بھی بند کردی گئی ، رنگ روڈ اور موٹروے کا ٹریفک کا لوڈ ملتان روڈ، کینال روڈ اور راوی روڈ پر شفٹ ہوگیا ۔ان کاکہنا تھا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے پہلے راستہ ایپ سے معلومات حاصل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…