جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

چوہدری پرویز الٰہی کو فارغ کرنے والوں کی اپنی وکٹ عمران خان نے گرا دی

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن اسمبلی بلال وڑائچ نے ملاقات کی ، رکن اسمبلی نے تحریک انصاف کے وژن کی تائید اور وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کاووٹ دینے کا اعلان کر دیا، عمران خان سے خیبر پختوانخواہ سے تعلق رکھنے والے

اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور آگاہ کیا کہ ان پر پارٹی چھوڑنے کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے ۔ ملاقات میںسینئر نائب صدر فواد چوہدری اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ فواد چوہدری نے بتایا ک ہ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے بلال وڑائچ نے خان سے ملاقات کر کے پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ کا ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ بلال وڑائچ اس سے قبل حمزہ شہباز کے کیمپ میں موجود تھے اور ان کو ووٹ دیا تھا،بلال وڑائچ نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ،وڑائچ فیملی بہت جلد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول وڑائچ کے آنے سے پنجاب اسمبلی میں ہمارے مزید 1 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔بلال وڑائچ نے تحریک انصاف کے نظریے پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوش آئند بات ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں،انشااللہ عمران خان کے وژن کے مطابق سیاست کریں گے،تحریک انصاف کے نظریے کو اپناتے ہوئے وزیر اعلی پرویز الٰہی کو ہی ووٹ دوں گا،تحریک انصاف کی تمام قیادت کا خوش آمدید کہنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔علاوہ ازیں عمران خان سے خیبر پختوانخواہ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے ، پارٹی چھوڑنے سے متعلق کالز موصول ہو رہی ہیں ۔

اراکین اسمبلی نے عمران خان کو بتایا کہ پارٹی چھوڑنے کے بدلے میں متعدد پیشکش کی جارہی ہیں ، ہمیں کہا جارہا ہے کہ 40اراکین توڑ لئے گئے ہیں ، ہمیں کہا گیا کہ تحریک انصاف ختم ہو رہی ہے ۔عمران خان نے اراکین کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ آپ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اراکین اسمبلی نے عمران خان کو خیبر پختوانخواہ کے دورے کی بھی دعو ت دی ۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…