بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قائد اعظمؒ کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بار پاکستان کو ملا ہے، گورنر پنجاب کا حکم غیر قانونی ہے، پرویز الٰہی

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی)وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا لیڈر پاکستان میں پیدا نہیں ہو گا،قائد اعظمؒ کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بار پاکستان کو ملا ہے،انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے، سارے نالائق ن لیگ والے سب پیچھے رہ جائیں گے، شہباز شریف مکمل طورپر ایکسپوز ہوگیا ہے،

(ن) لیگ والوں کو کسی چیز کی سمجھ نہیں۔ وہ وزیر آباد میں چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے اور ہسپتال میں جدید مشینری کی فراہمی کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے جو حکم دیاہے وہ غیر قانونی ہے۔ ہم گورنر کے اس غیر قانونی حکم کو نہیں مانتے۔ ہمیں گورنر کے غیر قانونی حکم پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ ہم نے پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھا لی ہے۔چند ماہ میں ایک لاکھ سے زائد نوکریاں دیں گے۔ ترکیہ کی کمپنی اوزپاک سے صفائی کا معاہدہ ہوگیاہے اب آپ کو ہر شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری نظر آئے گی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری حکومت مضبوط ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم او رعوا م کی دعاؤں سے وزارت اعلیٰ ملی ہے۔وزارت اعلیٰ کا منصب غریب عوام کے لئے وقف کیا ہے۔غریب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے دن رات ایک کیا ہواہے۔شہباز شریف او رن لیگ کی حکومت نے پوری کوشش کی کہ چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد نہ چلے لیکن الحمدللہ یہ ہسپتال اب چل پڑا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد میں امراض قلب میں مبتلا بچوں کی سرجری بھی ہوگی۔گجرات میں کینسر کے جدید علاج سائبر نائف کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ہسپتالوں میں ہر قسم کی دوائی مفت ملے گی۔

وزیرآباد او رگجرات کے ڈاکٹروں کو اچھی رہائش کی سہولت دیں گے۔پنجاب میں ڈاکٹرز کی بھرتی کی جارہی ہے۔عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کی سہولتوں کو دور دراز علاقوں تک بڑھایا جارہاہے۔وزیرآباد میں فیملی ہیلتھ کلینک او رگکھڑ میں ٹراما سنٹر بنائیں گے۔پنجاب میں جب سے ہماری حکومت آئی ہے ایک ا یک لمحہ عوام کی خدمت میں گزرہاہے۔ہر شعبے میں بہتری لا رہے ہیں۔

گو پنجاب ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے 30سے زیادہ خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔گوجرانوالہ میں صحافیوں کیلئے ہاؤسنگ کالونی بنائی جائے گی اور وزیرآباد کے صحافیوں کو بھی اس کالونی میں اکاموڈیٹ کیاجائے گا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآبادکے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کے نئے بلاک کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انجیوگرافی مشینوں اور 2 موڈلر آپریشن تھیٹرز کا بھی افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد کو 100 بیڈ سے 200 تک بڑھایا جا رہا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد میں بستروں کی تعداد 500 تک بڑھائی جائے گی-۔

چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد میں ڈاکٹروں خصوصا اینتھیزیالوجسٹ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیاجائے گا- چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآبادکی خالی اراضی پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں گی- چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد میں One Cath Lab بنائی جائے گی- ابتدائی طور پر اس پراجیکٹ پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی- سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود۔ صوبائی مشیر خالد چیمہ۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر۔سیکرٹری خزانہ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد۔ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…