جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

datetime 5  جنوری‬‮  2023 |

لاہو (این این آئی) محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں جمعہ 6 جنوری کی شام سے داخل ہوں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو کوئٹہ، ژوب،

بارکھان، زیارت اور چمن میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7سے 9جنوری کے دوران مری، گلیات، کشمیر، گلگت، چترال اور مالاکنڈ میں بارش کا امکان ہے۔ ویک اینڈ پر اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 5 سے7ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمد و رفت میں رکاوٹ کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ بارش کے باعث دھند کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں جمعہ 6 جنوری کی شام سے داخل ہوں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت اور چمن میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…