پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بھاری نقصان اٹھایا ،پاکستان وہ کریگا جو اس کے ذاتی مفاد میں ہوگا،امریکہ

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا قریبی سیکیورٹی پارٹنر ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بھاری نقصان اٹھایا ہے۔پاکستان وہ کرے گا جو اس کے ذاتی مفاد میں ہوگا، اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ جیسے دہشتگرد گروپ خطے کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ نہ رہیں۔

ایمن الظواہری افغانستان میں تھا، ہم نے اس کے خلاف کارروائی کی، خطرے سے نمٹنے کے لیے یک طرفہ کارروائی کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اپنے دفاع کے تحت پاکستان تب ایکشن لے جب مناسب لگے۔ترجمان نے زور دیا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ جیسے دہشتگرد گروپ خطے کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ نہ رہیں۔نیڈ پرائس نے بتایا کہ پاکستان امریکا کا قریبی سیکیورٹی پارٹنر ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بھاری نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد اور افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کس قسم کا ایکشن لے سکتا ہے اس بارے میں رائے نہیں دے سکتے، کراس بارڈر تشدد سے بہت جانی نقصان ہوا ہے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ ایمن الظواہری افغانستان میں تھا، ہم نے اس کے خلاف کارروائی کی، خطرے سے نمٹنے کے لیے یک طرفہ کارروائی کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ بشمول ٹی ٹی پی کی طرف سے تشدد کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…