اسلام آباد (اے پی پی) سول ایوی ایشن یشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایئر پورٹس کی نجکاری کے حوالے سے بیان کئے گئے حقائق حقیقت کے برعکس ہیں،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کسی بھی ائرپورٹ کی نجکاری نہیں کی جارہی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ پریس
ریلیز ائرپورٹس کی نجکاری کے حوالے سے ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کی تصحیح کیلئے جاری کی جارہی ہے۔خبروں میں ائرپورٹس کی نجکاری کے حوالے سے بیان کئے گئے حقائق حقیقت کے برعکس ہیں،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کسی بھی ائرپورٹ کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق حکومت ملک کے ائرپورٹس کا معیار عالمی سطح پر لا کر اس کا فائدہ عوام کو پہنچانا چاہتی ہے، اوٹ سورسنگ کا مقصد مسافروں کو ملکی ائرپورٹس پر اعلی معیار کی بین الاقوامی سہولیات فراہم کرنا ہے،آوٹ سورسنگ کا عمل مسابقت کی بنیاد پر ہوگا جس میں سب سے بہتر بڈر/بولی لگانے والے کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے۔اوٹ سورسنگ کے لئے دنیا میں رائج مختلف طریقہ کار میں سے سب سے موزوں اور قابل عمل طریقہ کار کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق یہ کہنا کہ ائرپورٹس دوسرے ممالک کو دیے جارہے ہیں درست نہ ہوگا۔