منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر سی ٹی ڈی ونگ نوید صادق کون تھے؟

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) نوید صادق نے بطور سب انسپکٹر 2002 میں پولیس فورس میں شمولیت کی اور بعد میں مقابلہ کا امتحان پاس کرکے 2009 میں آئی ایس آئی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہوئے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر نوید صادق کو 23 مارچ 2021 میں

ان کی ملک دشمن عناصر کے خلاف بہادری اور جرات کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نواز ا گیا تھا۔وہ انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر تھے،انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران کالعدم تنظیموں کے اہم نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا، انہوں نے کئی ماہ کی کوششوں کے بعد داعش کی اعلیٰ کمانڈ تک رسائی حاصل کی اور فیصل آباد میں ان کی کمین گاہ کا پتہ لگا کر چھاپہ مارا اور دہشت گردوں کو بے اثر کیا۔انہوں نے گوجرانوالہ میں بھی خود کش حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے اغوا ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ بھی انہوں نے لگایا، اس کے علاوہ انہی کی یونٹ کے دو افسران انسپکٹر عمر مبین جیلانی اور سب انسپکٹر یاسر کو شہید کرنے والے کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک بھی انہوں نے بریک کیا، ان کی اہلیہ بھی انسداد دہشت گردی ونگ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ نوید صادق کو خانیوال میں جب دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اس وقت بھی وہ ایک کالعدم تنطیم جو اس وقت افغانستان سے آپریٹ ہورہی ہے اُس نیٹ ورک کو توڑنے کے مشن پر تھے کہ ملزم عمر خان نے انہیں نشانہ بنا کر ان کے ساتھی افسر ناصر عباس سمیت شہید کردیا۔دوسری جانب پنجاب کے ضلع خانیوال میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقتولین کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد عمر خان نے حساس ادارے کے افسران پر حملہ کیا۔ دہشت گرد عمر خان چادر میں اسلحہ چھپا کر موٹر سائیکل پر آیا تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق قاتل فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر اکیلا ہی فرار ہوا۔

ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمر خان نے کالعدم تنظیم کے کہنے پر حملہ کیا۔ حملے میں ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس شہید ہوئے۔واضح رہے کہ منگل 3جنوری کو پنجاب کے شہر خانیوال میں مقامی ہوٹل میں دہشت گرد کی فائرنگ سے کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے 2 افسران شہید ہوئے، جن کی شناخت ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے ناموں سے کی گئی۔پولیس کے مطابق مقتولین خانیوال کے قریب ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی۔

موضوعات:



کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…