جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

کینو کی پیداوار میں بتدریج کمی، پاکستان کینو پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں 20ویں نمبر پر آگیا

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی )ملک میں کنو کی پیداوار میں بتدریج کمی کے باعث چند سالوں میں پاکستان کنو پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا ہے۔سٹرس فروٹ گروئرز ایسوسی ایشن کے ترجمان چوہدری شوکت پرویز ارائیں نے بتایاکہ

باغبانوں کی جانب سے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ نہ کرنے اور مخصوص موسمی حالات کے ساتھ ساتھ گریڈنگ، پالشنگ، پیکنگ وغیرہ کی مناسب سہولیات کے فقدان کے باعث ملک میں کنو کی پیداوار میں بتدریج کمی ہو رہی ہے جس کے باعث چند سالوں میں پاکستان کنو پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویںسے 20ویں نمبر پر آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان آنیوالے دریاؤں پر ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث کاشتکاروں اور باغبانوں کو اپنی اجناس اور پھلوں کی پیداوار کا مناسب معاوضہ نہیں ملتا جس سے کاشتکار اور باغبان بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے فوری کارروائی اور باغبانوں کی معاونت کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…