جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ پر تحریک انصاف کے کتنے ارکان کی مخالفت کا خدشہ، اہم انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ پر تحریک انصاف کو 3 ارکان کی مخالفت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق فی الحال 3ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، ان 3ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع نے

بتایا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کو 187ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔عمران خان نے اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید، عباس علم دار کو اہم ذمے داریاں تفویض کی ہیں۔عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 11جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے، جس کے لیے پارٹی رہنما ارکانِ اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 9جنوری کے اسمبلی کے اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کر لیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی کے فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…