ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

وہ ملک جہاں پر ہر خاندان کو فی بچہ 17لاکھ روپے دینے کی مشروط پیشکش کر دی گئی

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

ٹوکیو (این این آئی)جاپانی حکومت نے ایسے ہر خاندان کو فی بچہ (10لاکھ ین)17لاکھ پاکستانی روپے سے زائد دینے کی پیشکش کی ہے جو گریٹر ٹوکیو چھوڑ کر چلا جائے،اس اقدام کا مقصد جاپانی دارالحکومت اور اس کے مضافاتی علاقوں کی آبادی میں کمی لاکر دیگر خطوں میں لوگوں کی تعداد بڑھانا ہے۔

اس سے قبل اپریل 2022میں جاپانی حکومت نے ٹوکیو چھوڑ کر دیگر خطوں میں آباد ہونے والے خاندانوں کو فی فرد 3 لاکھ ین دینے کا اعلان کیا تھا مگر اب اس میں ڈرامائی اضافہ کیا گیا ہے۔ٹوکیو کی آبادی میں 2022میں پہلی بار کمی دیکھنے میں آئی تھی جو کہ جزوی طور پر کورونا وائرس کی وبا کا نتیجہ تھا مگر پالیسی سازوں کا ماننا ہے کہ شہر کی آبادی میں کمی لانا اور ملک کے دیگر خطوں میں لوگوں کو بسانا ضروری ہے۔فی بچہ 10لاکھ ین ان خاندانوں کو دیے جائیں گے جو ٹوکیو کو چھوڑ کر جاپان کے دیگر حصوں میں آباد ہوں گے۔ٹوکیو کے 1300بلدیاتی کمیٹیوں نے اس اسکیم میں شمولیت اختیار کی ہے اور حکام کو توقع ہے کہ اس سے معیار زندگی کے حوالے سے لوگوں کے رویے تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔اس سکیم کا حصہ بننے والے خاندانوں کو گریٹر ٹوکیو سے باہر جانا ہوگا البتہ وہ شہر کی سرحد میں واقع پہاڑی حصوں میں بھی منتقل ہوسکتے ہیںاسی طرح انہیں اپنے نئے گھروں میں کم از کم 5 سال گزارنے ہوں گے جبکہ خاندان کے ایک فرد کو کسی نئی جگہ ملازمت کرنا ہوگی، پرانی ملازمت برقرار رکھنے پر اپنا کام گھر میں رہتے ہوئے کرنا ہوگا یا نئے علاقے میں اپنا کاروبار شروع کرنا ہوگا۔ایسے خاندان کو 5سال سے قبل ٹوکیو لوٹنے پر حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقم واپس کرنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…