جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

الیکشن کا پیغام دے دیا گیا، شیڈول طے کرنا باقی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، بس شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ غریب آدمی برے حالات کے لئے کمر کس لے، 8بجے دکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے، حکومت نہ معاشی استحکام لا سکی ہے نہ سیاسی، نہ ہی اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر مقبول فیصلوں سے سارا نقصان (ن) لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے، سٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے اور مہنگائی تگنی ہو گئی ہے، الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے،الیکشن ہی سیاسی اور معاشی استحکام لائے گا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کر بیان دیں، وزیر خارجہ سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ تصویریں بنوانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں، اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…