کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی کے 6 کیس سامنے آگئے

4  جنوری‬‮  2023

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں کرونا کے نئے ویرینٹ ‘ایکس بی بی’ کے 6 کیس سامنے آگئے، متاثرین کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ ایکس بی بی کے 6 کیس سامنے آئے ہیں، ڈی ایچ اے میں 3، شادمان اور طارق روڈ کے علاقے میں ایک ایک مریض رپورٹ ہوا جبکہ ایک کیس ضلع شرقی میں سامنے آیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق متاثرین کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی۔حکام محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ نئے کیسز اومیکرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ ایکس بی بی کے ہیں ، جن کی تصدیق نیشنل سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال نے کی ہے، کیسز کی تصدیق کے بعد اب ان لوگوں کے رابطہ میں آنے والوں کے ٹیسٹوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جن افراد کو کورونا کی علامات ہیں وہ اپنے آپ کو آئیسولیٹ کریں، ویکسین کی بوسٹر ڈوز شہری فوری لگوائیں اور بڑے اجتماعات سے پرہیز کیا جائے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ قسم زیادہ خطرناک نہیں، تاہم اس سلسلے میں محکمہ صحت نے عوامی مقامات پر ماسک پہنے پر زور دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…