جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

100دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی، تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن )لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہو گئی، ایم کیو ایم اب پاکستان پیپلز پارٹی کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔منگل کو ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ

وزارت خزانہ منی بجٹ اور پرکشش غیر ملکی تقرریوں پر اپنے افسر لگا رہی ہے، ایف بی آر ٹیکس کولیکشن میں 225 ارب روپے کی کمی ہوئی، ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس روک دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ100دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی، ان کی سوئی عمران خان کو لگی گولیاں 3 تھیں یا 4پر پھنسی ہوئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سکیورٹی سے منسلک کیا ہے، قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے، عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بریڈ اور بٹر کی حکومت آٹے کے لئے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نا آشنا ہے، لوگ انسولین اور پیناڈول کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ8ماہ میں حکومت کی کارکردگی کی10نکات ہیں جن کے مطابق معیشت تباہی کے دہانے ، مہنگائی عروج ، دہشتگردی دوبارہ شروع، سرحدیں غیر محفوظ، امنِ عامہ بدترین، قومی خود مختاری زوال پذیر، صنعتی پیداوار کم ترین، بیروزگاری عروج پر، سیاسی غیر یقینی اورعلیحدگی پسند عناصر کا پھر سے فعال ہونا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…