کراچی(این این آئی)کراچی میں سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کی مارکیٹ میں پولیس اور سادہ لباس افراد کی جانب سے چیکنگ کے بہانے دکانداروں سے لوٹ مار کی گئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی ہے ۔سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کی مارکیٹ میں پولیس کے ساتھ سادہ لباس افراد کی جانب سے چیکنگ کے بہانے دکانداروں کو تنگ کرنے پر دکانداروں نے احتجاج کیا۔دکانداروں کے مطابق گزشتہ روز 2 پولیس اہلکاروں کے ساتھ 2 سادہ لباس افراد آئے، سادہ لباس افراد نے پولیس کے ساتھ دکانداروں کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران جس کی جیب میں جتنے پیسے تھے اہلکاروں نے لوٹ لیے، بہت سے دکانداروں کی جیب میں موجود نقد رقم اہلکار لے گئے۔پولیس سے رابطہ کرنے پر واقعہ پر روایتی لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ہمیں اس معاملے کا علم نہیں۔پولیس نے موقف اپنایاکہ الآصف اسکوائر کی مارکیٹ سے کوئی بھی دکاندار شکایت لیکر نہیں آیا ہے۔
کراچی، پولیس و سادہ لباس افراد کی چیکنگ کے بہانے لوٹ مار، واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے روٹ کی تبدیلی کا اعلان کردیا، شرکا ءکو اہم ہدایت بھی دیدی
-
موٹرسائیکل سوار ہوشیار! لاہور میں نیا ٹریفک کریک ڈاؤن شروع
-
ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھالیا
-
سونےکی قیمت میں حیران کن کمی
-
ٹیکس دہندگان کیلئے خطرے کی گھنٹی، اہم وارننگ جاری
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری
-
ای بائیک اسکیم : میٹرک کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اداکارہ مومنہ اقبال کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا، این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ



















































