بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

ایلون مسک اپنی دولت سے کیا کچھ خرید سکتے ہیں ؟امریکی جریدے نے حیران کن تفصیلات جاری کردیں

datetime 3  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک 200 ارب ڈالرز سے محروم ہونے والے دنیا کے پہلے شخص بن چکے ہیں۔مگر اب بھی وہ 137 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔137 ارب ڈالرز بہت زیادہ رقم ہے

اور وہ اس سے بہت کچھ خرید سکتے ہیں۔امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق ایلون مسک اپنی دولت سے 21 لاکھ 29 ہزار کلوگرام سے زیادہ سونا خرید سکتے ہیں۔اسی طرح وہ 137 ارب ڈالرز سے 1.59 ارب بیرل خام تیل کو بھی خرید سکتے ہیں۔ان کی دولت امریکی جی ڈی پی کے 0.588 فیصد کے برابر ہے جبکہ دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں ایلون مسک کا حصہ 1.96 فیصد ہے۔ایلون مسک کی دولت کا موازنہ امریکا کے ٹاپ 100 کالجوں کے فنڈز سے کیا جائے تو وہ 34.6 فیصد کے برابر ہے جبکہ ان کی آمدنی امریکی گھرانوں کی آمدنی سے 19 لاکھ 35 ہزار 608 فیصد زیادہ ہے۔خیال رہے کہ نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔اس کی وجہ 2022 کے دوران ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں 65 فیصد کمی آنا ہے۔اس سے قبل دسمبر 2022 میں ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ نے چھین لیا تھا۔برنارڈ آرنلٹ اس وقت 162 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جس کے بعد 137 ارب ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک دوسرے، 121 ارب ڈالرز کے ساتھ گوتم اڈانی تیسرے، 109 ارب ڈالرز کے ساتھ بل گیٹس چوتھے جبکہ 107 ارب ڈالرز کے ساتھ وارن بفٹ 5 ویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…