جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گرجاتے ہیں کردار کشی کی مہم پر مہوش حیات کا بیان بھی آگیا

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی نے اداکاراؤں کے کردار پر انگلی اٹھانے والے کو وارننگ بھی دیدی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شخص نے 4 اداکاراؤں پر یہ الزامات لگائے ہیں کہ ان کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں، اس شخص نے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے بلکہ ناموں کے شروع کے حروف کا سہارا لیا۔

اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ان الزامات پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ‘پہلے تو اس لیے خاموشی اختیار کی کہ جعلی ویڈیو میرے وجود کو نہیں مٹا سکتی، لیکن اب بہت ہو گیا، آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے۔ اداکارہ نے الزام لگانے والے شخص سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ‘اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘اب آپ کے پاس صرف 3 دن ہیں کہ ثبوت سامنے لائیں، ورنہ اپنا بیان واپس لیں۔کبریٰ خان نے یہ بھی لکھا کہ ‘میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ برطانوی شہری بھی ہوں ، اس لیے میں تمہارے پیچھے وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی۔کبریٰ خان کے بعد سجل علی کی بھی اس حوالے سے پوسٹ سامنے آئی۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پستی اور گندا ہوتا جا رہا ہے۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ ‘کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔مہوش حیات نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گرجاتے ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی یہ 2 منٹ کی شہرت سے خوب لطف اْٹھایا ہوگا۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’صرف اس لیے کہ میں ایک اداکارہ ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ میرا نام اس طرح مٹی میں ملا سکتے ہیں۔

کسی ایسے انسان کے بارے میں جسے آپ جانتے بھی نہیں، اس پر ایسے بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیئے اور اس سے بھی زیادہ شرمندہ ان لوگوں کو ہونا چاہیئے جو اس طرح کی باتوں پر اندھا دھند یقین کرلیتے ہیں۔مہوش حیات نے لکھا کہ ‘یہ سب کچھ ہمارے معاشرے میں موجود گندگی کو ظاہر کرتا ہے لیکن اسے اب اور نہیں! میں کسی کو بھی مزید اپنا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…