ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرینز کی تفصیلات جاری

datetime 3  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی ناموں کی تفصیلات جاری کردیں،جن میں وفاقی وزراء سمیت سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماء بھی شامل ہیں ، اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں خواجہ آصف، اسد قیصر، احسن اقبال ، خرم دستگیر،اسد عمر، فواد چوہدری ، نور عالم خان ،

شہریار آفریدی ، اسعد محمود ، علی امین خان گنڈا پور ، سردار ایاز صادق ، شاہ محمود قریشی ، شاہد خاقان عباسی ، زرتاج گل، سید خورشید احمد شاہ، قاسم خان سوری، سردار اختر مینگل، مریم اورنگزیب ، فہمیدہ مرزا ، خالد مقبول صدیقی حنا ربانی اور نوید قمر کھر سمیت دیگر ارکان شامل ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ 15جنوری تک اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی ممبر شپ معطل کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی ناموں کی تفصیلات جاری کردیں،اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں سینیٹر مصدق ملک ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، سینیٹر محسن عزیز، مراد سعید، علی نواز اعوان ، اسد عمر ، عامر محمود کیانی ، فواد چوہدری ، اسد قیصر، عمر ایوب خان، خواجہ آصف ، مہناز اکبر عزیز ، احسن اقبال ، خرم دستگیر ، نور عالم خان ، شہریار آفریدی ، اسعد محمود ، علی امین خان گنڈا پور ، سردار ایاز صادق ، شاہ محمود قریشی ، شاہد خاقان عباسی ، زرتاج گل، غوث بخش خان مہر، سید خورشید احمد شاہ، نفیسہ شاہ، قاسم خان سوری، سردار اختر مینگل، مریم اورنگزیب ، نوید قمر ، فہمیدہ مرزا ، خالد مقبول صدیقی ،حنا ربانی اور نوید قمر کھر سمیت دیگر ارکان شامل ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017سیکشن 137کے تحت تمام ممبران سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ ، بلوچستان پابند ہیں کہ اپنی اور زیر کفالت اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات31دسمبر 2022تک جمع کرادیں۔ جنہوں نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اثاثہ جات کی تفصیلات 15جنوری ، دفتری اوقات ختم ہونے سے قبل جمع کرادیں وگرنہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت ان کی ممبر شپ معطل کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…