ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

نواز شریف کی وطن واپس ہو گی یا نہیں ؟ عمران خان کا مستقبل کیسا ہو گا ؟سینئر ترین رہنما کی تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے نئے سال میں نئی پیش گوئیاں کر دیں۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ نواز شریف اسی سال وطن واپس آئیں گے، نیا سال پی پی کے لیے بہتر ہو گا اور پارٹی کو دیگر

صوبوں میں مضبوط ہوتا دیکھ رہا ہوں۔منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، ان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، ان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا، اب وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں وہ علیحدگی اختیار کر کے دوسری پارٹی بنائیں گی یا پرانی پارٹیوں میں واپس جائیں گے۔صوبائی مشیرنے کہاکہ عمران خان کو کسی نہ کسی دیوار کے اندر قید دیکھ رہا ہوں، رواں سال میں ان کو سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔پی پی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کا جب باجوہ صاحب نے ساتھ دیا تھا تب وہ کیوں خاموش تھے؟ ایم کیو ایم آنکھیں نہیں دکھائے گی، ہم ساتھ رہیں گے، ہر پارٹی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنی ڈیمانڈ رکھے۔انہوں نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ رواں سال کوشش کی جائے گی کہ چند وڈیروں اور جی ڈی اے کو پی پی پی مخالف مقابلہ کروایا جائے گا،مگر کچھ جی ڈی اے کے لیڈر ہمارے ساتھ ہوں گے،ملک جیسے پہلے چلتا تھا ہے ایسے ہی چلتارہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…