اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) گزشتہ سال 2022 کے دوران انٹربینک میں ڈالر 49 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا، فی تولہ سونے کی قیمت میں 57 ہزار 900 روپے اضافہ دیکھا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر 49 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا،
سال 2022 میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں یورو 63 روپے 60 پیسے بڑھا، پاونڈ کی قیمت میں 61 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سعودی ریال ایک سال کے دوران 18 روپے 50 پیسے تک بڑھا، درہم کی قیمت میں ایک سال کے دوران 20 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا، کنیڈین ڈالر کی قیمت 2022 میں 43 روپے 60 پیسے بڑھی۔دوسری جانب سال 2022 کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 57 ہزار 900 روپے اضافہ دیکھا گیا، سالانہ بنیاد پر سونے کی قیمت میں 46 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہوگئی۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 1824 ڈالر رہی، روپے کی قدر میں کمی کے سبب مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا ایک سال کے دوران روپے کی قدر میں 28 فیصد کمی ہوئی ،افواہوں کے باعث طلب بڑھنے سے سونا مہنگا ہوا۔آج کاروباری کے پہلےروز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا، اور سونے کی نئی قیمت میں ایک بار پھر تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لیکن پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں نئے سال کے پہلے کاروباری دنمیں سونے کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔پیر کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3300 روپے اور 2829 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا،
اور سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی
نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کے اضافے کے بعد 2100 روپے جب کہ دس گرام چاندی 25 روپے 71 پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار 800 روپے 41 پیسے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لیکن پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن میں سونے کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔