جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

نئے سال کا پہلا کاروباری دن،سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا، اور سونے کی نئی قیمت میں ایک بار پھر تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لیکن پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن

میں سونے کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔پیر کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3300 روپے اور 2829 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا، اور سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کے اضافے کے بعد 2100 روپے جب کہ دس گرام چاندی 25 روپے 71 پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار 800 روپے 41 پیسے کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لیکن پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن میں سونے کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…