جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی آڈیوز آئی ہیں تو اب سب کی آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی، حامد میر نے تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے عمران خان کو کس نے کہا؟2022 میں کیا کچھ ہوتا رہا ؟ سینئر صحافی حامد میر نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ۔نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں میزبان نسیم زہرہ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ

میڈیا 2022 میں بھی آزاد نہیں تھا اور اب بھی آزاد نہیں ہے،بہت ساری چیزیں چھپائی جاتی رہیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بہت کچھ بتانے کو ہے،آپ لوگ پوچھ لیتے ہیں لیکن میں پھنس جاتا ہوں۔عمران خان کی آڈیوز آئی ہیں تو اب سب کی آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا چیلنج معیشت اور دہشتگردی کا ہے،ٹیکنو کریٹ حکومت یہ مسئلے حل نہیں کرسکتی ،جمہوری حکومتیں ہی یہ مسئلہ حل کرسکتی ہیں ،تمام سٹیک ہولڈرز کو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کوئی حل نکالنا چاہئے،پہلے بھی ایسا ہوا ہے۔ حامد میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اختلاف نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ٹیکنو کریٹ حکومت نہیں آنی چاہئے،سب جماعتوں کا یہی خیال ہے کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کی ضرورت نہیں ۔کوئی بھی اس کے حق میں نہیں ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنا ضروری نہیں ۔اس کا متبادل موجود ہے۔ٹیکنو کریٹ حکومتوں میں وہی آتے ہیں جو آئی ایم ایف میں نوکری کرچکے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پوری تاریخ اس سے بھرے پڑے ہیں،ٹیکنوکریٹ حکومتوں کی بات کرنے والے اپنے مفادات کی سوچتے ہیں پاکستان کی نہیں ۔جو ٹیکنوکریٹ حکومت کی بات کرے اسے گرفتار کرلینا چاہئے،یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے،شبر زیدی جیسے لوگوں سے تفتیش کرنی چاہئے ،اس سوچ کے پیچھے کون ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…