ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کیخلاف ایف آئی اے انکوائری شروع

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کیخلاف ایف آئی اے انکوائری شروع۔پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے اکائونٹس سے مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں
تینوں افراد کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات انکے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتی ،ارم امین مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں۔

لاہور ( این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائری شروع کردی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مینوں پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔تینوں افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز ان کے اکائونٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارم امین مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں۔پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے اکائونٹس سے مونس الٰہی اور فیملی کے دیگر افراد کے اکائونٹس میں پیسے منتقل ہوئے ۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ مونس الٰہی کے خلاف عدالت میں جمع منی لانڈرنگ کیس میں بھی تینوں افراد کا ذکر ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…