بھارتی شہری نے گوگل پر طریقہ چیک کرکے بیوی کاقتل کرڈالا

1  جنوری‬‮  2023

نئی دہلی (این این آئی )بھارت کی ریاست اترپردیش میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ ملزم نے بیوی کو قتل کرنے سے پہلے گوگل پر قتل کیسے کیا جائے سرچ کیا تھا۔اترپردیش پولیس کے مطابق ملزم وکاس نے پہلے وقوعے کو ڈکیٹی کا رنگ دے کر پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی۔

تاہم پولیس کو ان کے موبائل سے ان کے خلاف ایسے شواہد ملے جس کے بعد پولیس کو نہ صرف ان کے بلکہ ان کے گرل فرینڈ کے حوالے سے بھی مزید ثبوت ملے۔عازی آباد ضلع کے مودی نگر نامی علاقے کے رہائشی وکاس نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی بیوی کو جمعے کو ہاپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر لوٹ لیا گیا۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں سونیا کی گلہ کٹی لاش ملی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر وکاس کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔جب وکاس کے موبائل کو چیک کیا گیا تو اس کے خلاف قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے چیزین ملی۔ پولیس کے مطابق وکاس نے موبائل پر قتل کیسے کیا جائے سرش کیا تھا۔ انہوں نے آن لائن سٹور سے زہر بھی خریدنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے گوگل پر اسلحہ خریدنے کے حوالے سے بھی سرچ کیا تھا۔ہاپور کے پولیس ایس پی دیپک پھوکار کے مطابق وکاس اور ان کی بیوی کی شادی کے چند سالوں کے بعد ہی دونوں کے درمیان وکاس کی غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ یہ اختلافات اتنے بڑھ گئے کہ ان کا نتیجہ سونیا کی جمعے کو سازش کے ذریعے قتل پر منتج ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وکاس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان کی گرل فریڈ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…