جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی، میکا سنگھ نے 10منٹ گانا گانے کے کتنے بھارتی روپے وصول کئے؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی میں میکا سنگھ نے 10 منٹ گانا گانے کیلئے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے وصول کئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی

رادھیکا مرچنٹ سے منگنی کی تقریب راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں منعقد کی گئی، اس موقع پر امبانی اور مرچنٹ خاندان کے افراد اور دوست موجود تھے۔بعد ازاں ممبئی میں واقع مکیش امبانی کی رہائش گاہ پرگرینڈ پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ کام، سلمان خان ،رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جہاں دیگر بالی وڈ شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی وہیں گلوکار میکا سنگھ کو بھی تقریب میں خصوصی پرفارمنس کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ میکا سنگھ نے نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی کی تقریب میں 10منٹ گانا گانے کیلئے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے(4کروڑ سے زائد پاکستانی روپے)معاوضہ لیا۔آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…