پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

عوام کے لئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)اوگرا کی جانب سے ماہ جنوری2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاجس کے مطابق ایل پی جی12روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ137روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت527روپے کمی کی گئی ہے۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 9913 روپے فی میٹرک ٹن کمی کی گئی، اب ایل پی جی216روپے فی کلوکی جگہ 204روپے فی کلو،

گھریلو سلنڈر2548روپے کی جگہ 2411روپے اور کمرشل سلنڈر9804 روپے کی جگہ9278روپے،پیداواری قیمت144909کی جگہ134996روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا کہ ملک بھر میں قدرتی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ ایل پی جی کی ناقص پالیسی اور ٹیکس کی بھرمار نے ایل پی جی صنعت پر منفی اثرات رونما کیے ہیں،JJVL جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کواربوں روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر JJVL چلایا جائے،قدرتی گیس کے شاٹ فال کو پورا کرنے کیلئے ایل پی جی امپورٹ کی جامعہ پالیسی بنائی جائے،ایل پی جی واحدسستا فیول ہے جو کہ قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اربوں روپے ٹیکس دیتے ہیں۔اس مہنگائی کے دور اور قدرتی گیس کے شاٹ فال کے دوران غریب عوام کو سستی و وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کرنے کیلئے حکومت کو چاہیے کہ ایل پی جی پر لگے بے جا ٹیکسیس کا خاتمہ کیا جائے۔ایل پی جی انڈسٹری کو بھی ایل این جی کی طرح ٹیکس فری کیا جائے تاکہ ملک بھر میں غریب عوام کو سستے داموں ایل پی جی فراہم کی جاسکے۔ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر سرے عام فروخت ہو رہا ہے۔ غیر معیاری سلنڈر سے روز 2 سے 3 معصوم جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ابھی تک حکومت اس پر قابو نہیں پاسکی۔ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کارخانوں کوباقاعدہ قانون سازی کرکے مکمل طور پر بند کیا جائے اورملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر کی خریدوفرخت کو روکا جائے۔ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔آٹو گیس کی پالیسی میں نرمی کی جائے،اور اس کو مکمل طور پر لیگل کیا جائے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سے گزارش ہے اوگرا کی مقررکردہ قیمت پر گیس فروخت کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…