ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

روٹی 25 روپے اورنان 30 روپے کا ہو گیا،نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی اور نان سستا دینے سے انکار

datetime 30  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن ) راولپنڈی میں آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔پتیری سرخ روٹی 15 روپے، خمیری سفید روٹی 25 روپے، نان 30روپے، پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت بڑھا کر 50روپے کر دی گئی جبکہ چائے کا فی کپ قیمت بھی 50روپے مقرر کی گئی۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی

کے مطابق سرخ آٹا بوری 10ہزار روپے اور میدہ فائن آٹا بوری 11ہزار روپے کی ہوگئی۔شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا اور میدہ خرید کر سستی روٹی اور نان نہیں دے سکتے، روٹی اور نان قیمتوں میں اضافہ آج جمعہ سے لاگو ہوگیا۔ دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔تندور مالکان نان کی قیمت 35روپے جبکہ روٹی کی قیمت 25روپے مقرر کرنا چاہتے ہیں۔اس ضمن میں تندور مالکان کا موقف ہے کہ آٹے کا 15کلو والا تھیلا 1900روپے کا ہو گیا ہے جبکہ فائن آٹے کی بوری کے نرخ 10ہزار 800روپے ہوگئے ہیں۔تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہونیکی وجہ سے نان اور روٹی موجودہ قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے۔تاہم لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نان اور روٹی کی قیمت ازخود بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں 2 روپے سے لے کر 10 روپے تک کا اضافہ کیا ہے،روٹی کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 18 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی گئی ہے۔

نان کی قیمت میں 5 روپے جبکہ روغنی نان کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، روغنی نان اضافے کے بعد 50 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسویس ایشن نے پراٹھا 10 روپے مہنگا کیا، جس کی قیمت 40 سے بڑھا کر 50 روپے کردی گئی ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمت بڑھائی۔ایسوسی ایشن کے مطابق فائن آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 11 ہزار 500 روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…