جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں 2 بچوں تک خاندان محدود رکھنے والے جوڑوں کیلئے خوشخبری

datetime 30  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں صوبائی کابینہ کے 8 واں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے اور معاشرے کے کمزور افراد کے سماجی تحفظ کے تمام پروگرامز ایک ہی اتھارٹی مانیٹر کرے گی۔پنجاب کابینہ نے پنجاب سوشل پروٹیکشن پالیسی 2022 کی منظوری دی۔

وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کی پہلی مربوط سو شل پروٹیکشن پالیسی کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبودکا لائحہ طے کیا جائے گا،پنجاب میں 129 جاری سوشل پروٹیکشن پروگرامزمختلف محکموں کے تحت چلائے جا رہے ہیں،سوشل پروٹیکشن پالیسی کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے پروگرام ایک ہی اتھارٹی کے تحت ہوں گے،پنجاب کابینہ نے محکمہ زکواۃ وعشر، سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے انضمام کی منظوری دے دی،تینوں محکمو ں کے ادغام سے ایک علیحدہ محکمہ سوشل پروٹیکشن بنایا جائے گا،کابینہ نے ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خراج تحسین پیش کیااور کابینہ نے پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی فلڈ ریلیف پروگرام میں شاندار خدمات کو بھی سراہا۔وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے تنہا 2 ارب روپے سے زائد سیلاب متاثرین کے لئے جمع کر کے قومی خدمت کی ہے،عمران خان کے دل میں عام آدمی کا احساس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت اب تک 5 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کر چکی ہے،36 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے،گھروں کی تعمیر کے لئے بھی سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کی گئی ہے، پنجاب حکومت نے اپنے وسائل اور عمران خان کی ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی رقم سے سیلاب متاثرین کی آباد کاری کی ہے۔

وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کے لئے ایک روپیہ تک نہیں دیا،غیر ملکی امداد اور سامان سے بھی پنجاب کو وفاق کی طرف سے کچھ نہیں ملا،وفاق کے امتیازی سلوک پر پہلے بھی احتجاج کیا اب بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بار بار یاد دہانی کے باوجود سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا،

سندھ کو تیسری مرتبہ سیلاب متاثرین کا سروے مکمل کرکے ڈیٹا شیئر کرنے کا کہہ چکے ہیں تا کہ ہم اصل حقدار کی مدد کر سکیں،پنجاب حکومت سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک ارب روپے مختص کیا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت جلد مستند ڈیٹا فراہم کرے تا کہ حقدار کو اس کا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک کے ذریعے کسی بھی مداخلت کے بغیر براہ راست تقسیم کا پروگرام اپنی مثال آپ ہے،پنجاب کو پہلا ڈیزاسٹرریلیز مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے کا اعزاز حاصل ہے،

ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب کابینہ کو سیلاب متاثرین کی امداد کے پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،فیملی پلاننگ کو پنجاب احساس پروگرام کے ساتھ منسلک کر کے دو بچو ں تک خاندان محدود رکھنے والے جوڑے کو گرانٹ ملے گی،ورلڈ بینک فیملی پلاننگ پروگرام کی کامیابی کے لئے 130 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا،پنجاب کابینہ نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی رقم ادا نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت پنجاب کی واجب الادا رقم جلد ریلیز کرے،

کابینہ نے لاہو رمیں خاتم النبینؐ یونیورسٹی کے قیام اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دے دی،خاتم النبینؐ یونیورسٹی میں اضافی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایک ارب روپے دیئے جائیں گے۔اپرمال پر واقع سیرت اکیڈمی میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی میں وی سی بلاک، مسجد اور ہاسٹل بنائے جائیں گے،داتا دربار آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ، اوور ہیڈ برج اور انڈر گراؤنڈ گزر گاہ بنانے کے لئے 3 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی، داتا دربار کے قریب پارکنگ پلازہ، اوورہیڈ برج اور پیدل افراد کی گزرگاہ کا پراجیکٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…