منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

علیم ڈار کی امپائرنگ پر تنقید میں تیزی ،ریٹائر ہونے کے مشورے

datetime 30  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی) پاکستان کے معروف ترین امپائر علیم ڈار کی امپائرنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید میں تیزی آگئی اور انہیں ریٹائر منٹ لینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جا رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈ امپائرنگ کے

فرائض انجام دینے والے علیم ڈار کو اپنے فیصلے واپس لینے پڑے ہیں،پاکستان کی پہلی اننگز میں علیم ڈار نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو آئوٹ قرار دیا تھا جب دونوں نے ریویو لیا تو علیم ڈار کے فیصلے غلط ثابت ہوئے،یکے بعد دیگرے دو غلط فیصلوں کو پر پاکستانی کرکٹ شائقین نے علیم ڈار کی کلاس لے لی اور انہیں ریٹائر ہونے کا مشورہ دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن شبیر نامی ایک صارف نے کہا کہ ہمارے مسٹر پرفیکٹ علیم ڈار کو کیا ہو گیا ہے؟ کیا ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے؟۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے فیصلہ تبدیل کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ علیم ڈار کی جانب سے اب یہ نظارہ بار بار دیکھنے کو ملتا ہے۔واضح رہے کہ علیم ڈار 141 ویں بار ٹیسٹ میچ میں فیلڈ امپائر کی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں، وہ اپنے کیریئر میں اب تک 285 ون ڈے، 167 ٹیسٹ اور 85 ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔علیم ڈار مسلسل 3 بار 2009، 2010، 2011میں آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین امپائر ہونے کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…