ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

ن لیگ کے کچھ اراکین پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ چاہتے ہیں، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں اور پولیٹیکل فورسز کو انتخابات کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے وگرنہ بہت دیر ہو جائے گی اور اس کے ملک کے لئے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ،صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے لئے شیڈول طے ہو گیا ہے اور 11جنوری سے پہلے

اعتما د کا ووٹ لے لیں گے ،(ن) لیگ کے کچھ اراکین ہمارے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ چاہتے ہیں جنہیں زیر غور لایا گیا ہے ۔ زمان پارک میں فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی زیر صدارت میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا اس کے بعد پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کی میٹنگ ہوئی جس میں مونس الٰہی بھی شریک ہوئے ۔ ہم اپنی حکمت عملی میں بڑے واضح ہیں ،صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا شیڈول طے ہو گیا ہے تمام 187ممبران اس میں شریک ہوںگے ،11جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے ۔ اس وقت کے (ن ) لیگ کے کچھ اراکین ہمارے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں ہم ان کو بھی دیکھ رہے ہیں، جن حلقوں میں تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے اراکین نہیں ہے انہیں وہاں کے لئے زیر غور لائیں گے ۔ ان شا اللہ انتخابات قریب ہیں ، ہم قومی انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں،ہمیںامید ہے کہ مارچ یا اپریل انتخابات کے مہینے ہوں گے، اس کے لئے ہم نے ورکنگ گروپس بنائے ہیںاور امیدواروں کے حتمی اعلان کے لئے پراسس مکمل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیشت اور انسانی حقوق کے حوالے سے وائٹ پیپر لا رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ آٹھ مہینوں میں معیشت اور گورننس کی جوتناہی ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔اگر آئی ایم ایف پروگرام کو توسیع نہیں ملتی تو پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا اور درآمدات بند ہو جائیں گے ،

خام مال نہیں ہو گا تو صنعتوں کے لئے بحران پیدا ہو جائے گا،جب سے پی ٹی آئی کی حکومت گئی ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں55روپے کمی ہو چکی ہے ۔ پاکستان میں اس وقت بہت سے بحران ہیں ،کچن آئٹمز اور توانائی بہت مہنگے ہیں ، ہم نے تیل اور بجلی کوسستا کیا تھا،روس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا تاکہ پاکستان کے لوگوںکو ریلیف ملے ، اس حکومت نے وہ معاہدہ ختم کر دیا ،

ہمارے دور میں55لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں جبکہ حالیہ آٹھ ماہ میں صرف ٹیکسٹائل سیکٹر کہہ رہا ہے کہ 15لاکھ سے زیادہ نوکریاں ختم ہوگئی ہیں ، مہنگائی بڑھ رہی ہے، ایک اور سانحہ ہے کہ دہشتگردی واپس آرہی ہے ،بلوچستان میں اتوار کے دہشتگردی کے 8واقعات ہوئے ہیں،آپریشن رجیم چینج کے بعد دہشتگردی میں52فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔ ہم اپنے دور میں دہشتگردی سے سیاحت کی طرف سفر طے کیا ،

سیاحت کے پبلکیشنز ہیں پاکستان نمبر سیاحتی ملک کے طو رپر ابھر رہا تھالیکن آج ہم دوبارہ دہشتگردی کی طرف چلے گئے ہیں ، آج امریکہ اور یورپی یونین نے اپنے سفیروں اور عملے کو کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں باہر نہ نکلیں اور فائیو سٹار ہوٹلز میںجانے سے روک دیا گیا ہے ،یہ آٹھ مہینے کی تباہی ہے جوآپریشن رجیم چینج کی صورت میں ملک پر لادھا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے پاکستان میں فوری انتخابات کی طرف بڑھیں ،

یہ حکومت تو انتخابات کرانے کے لئے تیار نہیں ہیں کیونکہ یہ شکست کے خوف کا شکار ہیں ۔ پاکستان میں فیصلے کرنے والے جو لوگ ہیںعدلیہ ہے پاکستان کی فوج ہے اور دیگر ادارے ہیں وہ پاکستان کی اس حالت کو دیکھیں ،پاکستان کو یہاں تک پہنچانے میں سبھی کا قصور ہے ،اپنی اپنی ذمہ داری محسوس کریں اورغلطیوں سے سیکھ کر ان میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیںکہ انتخابات کرانے کے لئے اداروں اور پولیٹیکل فورسز ہیں کوکردار ادا کرنا چاہیے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی اور اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…