اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کھیلنے جائیں گے یا نہیں؟ نجم سیٹھی نے دو ٹوک بات کر دی

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کا فیصلہ حکومتی سطح پر ہی ہوتا ہے،حکومت نے روکا تو ہم نہیں جائینگے،میرے بارے میں غلط اعداد و شمار پی سی بی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے،دْکھ ہوتا تھا جب اچھے لوگوں کو میری قربت کی وجہ سے ہٹایا گیا،

بابر اعظم کو سب سے پہلے مکی آرتھر نے ہی سپورٹ کیا تھا،رمیز راجہ کی عزت کرتا ہوں، ان کو کمنٹری سے بالکل نہیں روکا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ جب واپس لاہور جاؤں گا تو اصل حقیقت کیا ہے؟جاری کروں گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی پر مستعفی ہونے کا فیصلہ اچھا تھا، ہر وزیر اعظم کا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم بنائے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس وقت بھی طاقتور حلقوں نے کہا تھا کہ آپ رْکے رہیں،میں نے اپنے بعد کے2 چیئرمین کی کارکردگی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ دْکھ ہوتا تھا جب اچھے لوگوں کو میری قربت کی وجہ سے ہٹایا گیا، اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ مینجمنٹ کمیٹی کے پاس معاملات چلانے کے مکمل اختیارات ہیں، اصل ہدف 2014 کے آئین کو بحال کرنا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ جب ڈپارٹمنٹس اور منتخب باڈی تیار ہو جائے گی تو مینجمنٹ کمیٹی ختم ہو جائے گی، کھلاڑیوں کیلئے آواز اٹھائی گئی تھی جو سن لی گئی۔انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کے ساتھ ٹیم بنائی تھی، ان کے دور میں ٹیم ٹاپ پر آئی تھی اور ٹیم میں بہت ڈسپلن تھا، پلیئرز محنت کر رہے تھے، بابر اعظم کو سب سے پہلے انہوں نے ہی سپورٹ کیا تھا۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ مکی آرتھر ابھی ڈربی شائر کے ساتھ مصروف ہیں، ہم نے ان سے رابطہ ضرور کیا ہے، ان سے مشورہ اور رائے لی ہے کہ کون سے کوچز ہونے چاہئیں،

آٹھ دس دن میں طے ہو گا کہ کوچنگ اسٹاف میں کون ہو گا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت کرکٹ کا فیصلہ حکومتی سطح پر ہی ہوتا ہے، بھارت جانے کے معاملے پر حکومت نے کہا کہ نہ جاؤ، تو نہیں جائیں گے، ڈپارٹمنٹس کے میچز دیکھنے کوئی نہیں ا?تا، فینز خود کو شہر اور ریجنز کے نام پر ٹیم سے جوڑتے ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ میری تجویز یہ ہو گی کہ ڈپارٹمنٹس مل کر ریجن کی کرکٹ کو سپورٹ کریں، ایشیا کپ کے معاملہ پر اے سی سی میں دیکھیں گے کہ صورت حال کیا ہے،

ہم نے ایسا فیصلہ کرنا ہے کہ خود بھی تنہا نہ رہیں۔سربراہ مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے کہا کہ جونیئر لیگ کے بارے میں منفی رائے ہی ملی ہیں، جونیئر لیگ کے معاملے پر نظرثانی کریں گے، ویمن لیگ کا آئیڈیا اچھا ہے، اس پر سنجیدگی سے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کی عزت کرتا ہوں، ان کو کمنٹری سے بالکل نہیں روکا جائے گا، ہم ان کی کمنٹری کی مخالفت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بابر اعظم پاکستان کا اسٹار ہے، وہ ہمارے دلوں میں ہے، ان کے بغیر ٹیم کا مزہ نہیں ہو گا، کرکٹ ٹیم کے معاملات کرکٹ کے لوگوں پر چھوڑوں گا، پی ایس ایل میچ کے انعقاد کے لییحکومت بلوچستان اور کور کمانڈر نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…