پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد رمیز راجہ کا پہلا بیان سامنے آ گیا، جانتے ہیں نجم سیٹھی سے متعلق کیا کہا؟

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ، آن لائن) سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ اس ٹیم کے ساتھ چھیڑ خانی کرنا خطرے سے خالی نہیں، ہماری ٹیم کا اسٹرائیک ریٹ بہترین چل رہا ہے اپنے کھلاڑیوں پر ہمیشہ اعتماد ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں سیاسی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے، نجم سیٹھی نے آئین بدل دیا، چیف سلیکٹر کو بدل دیا،

رات کو ٹوئٹ کیا ہے رمیز راجہ باہر ہو گئے ہیں، نجم سیٹھی کو کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں جب آپ کا دور تین سال کا ہو اور بارہ مہینے بعد آپ کو کہہ دیا جائے کہ سائیڈ پر ہو جائیں تو کرکٹ برباد ہی ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے پیچھے کے دروازے سے لوگ اندر آ گئے تو بابراعظم پر پریشر پڑا، ان کا کہنا تھا کہ یہ کیا مذاق ہے ہماری کرکٹ کے ساتھ، دور پورا ہونے دینا چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ 2023ء کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر حال ہی میں تنازع کھڑا ہوا تھا۔رمیز راجا نے کہا کہ “جس طرح سے ہندوستان نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں ایشیا کپ نہیں کھیلے گا وہ ٹھیک نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بیان ایشین کرکٹ کونسل کے اراکین سے مشاورت کے بغیر جاری کیا۔ ہندوستان کو اس طرح پاکستان یا کسی دوسرے ملک کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے تھی۔ اس سے قبل، پاکستانی کرکٹ حکام نے اشارہ دیا تھا کہ وہ بھارت میں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری جے شاہ، جو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر بھی ہیں، نے کہا تھا کہ ہندوستان “ٹیم” پاکستان نہیں بھیج سکتا،

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کیا جائے گا۔ اس کے اعلان نے پاکستان کو حیران کر دیا، پی سی بی حکام نے خبردار کیا کہ یہ بین الاقوامی کرکٹ برادری کو “تقسیم” کر سکتا ہے۔ بھارت اور پاکستان 2012ء سے کوئی ہوم سیریز نہیں کھیلے ہیں اور صرف ملٹی نیشنل ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے سے کھیلتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…