اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

آٹے کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے

میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے تک مزید مہنگا ہوا ہے۔حساس قیمت انڈیکس کے مطابق 22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے سب سے بڑے شہر میں فی کلو آٹا 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جس کی قیمت اسلام آباد اور پنجاب کے مقابلے میں تقریبا 100 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بالترتیب 2 ہزار500، 2 ہزار420 اور 2 ہزار320 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح بنوں، پشاور، لاڑکانہ اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بالترتیب 40 روپے، 70 روپے، 50 روپے اور 40 روپے مہنگا ہوا۔دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…