اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی معروف لیجنڈری اداکار چلاپتھی راؤ 78 سال کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر اداکار کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 78 سالہ اداکار طویل عرصے سے علیل بھی تھے۔بھارتی اداکار نے 600سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ انہوں نے بھارت کے نامور سینئر اداکاروں کیساتھ بھی کام کیا ہے ۔ چلاپتھی رائو کی آخری رسومات بدھ کے روز ان کی بیٹی کی امریکا سے واپسی کے بعد ادا کی جائے گی ۔