منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ میں موسم سرما کا بدترین طوفان، کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 45 ریکارڈ

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ میں موسم سرما کا بدترین طوفان، کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 45 ریکارڈ۔پروازیں تاخیر کا شکار ،کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں موسم سرما کا بدترین طوفان جاری ہے، سرد ہواں سے ریاست مونٹانا، جنوبی ڈکوٹا، وائیومنگ میں درجہ حرارت منفی 45 ریکارڈ کیا گیا۔برفانی طوفان کی وجہ سے امریکا بھر میں 8 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 25 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔ طوفان سے مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 19 ہوگئی، سڑکوں پر پھسلن سے درجنوں گاڑیوں کو حادثات پیش آئے، 15 لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں۔نیویارک، جارجیا، کینٹکی سمیت کئی امریکی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی ریاستوں میں اگلے 24گھنٹے تک سردی کی شدت برقرار رہے گی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کئی مشرقی ریاستوں میں دہائیوں بعد سرد ترین کرسمس منایاگیا۔طوفان کے باعث نیو انگلینڈ، نیویارک، نیو جرسی کے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔نیویارک سٹی میں ساحلی علاقوں کی سڑکیں زیرآب آگئیں، گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔متاثرہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…